پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد انتظامیہ کاپیٹرول پمپ اسٹیشنوں پر چھاپے

petrol prices in pakistan today 2022

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر وحید حسن گوندل نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے کیلئے بس سٹینڈکا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے مختلف گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کئے اور عوام الناس سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16دسمبر 2023) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے سفری گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی واضح ہدایات ہیں کہ اے سیز اور نان اے سیز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی لائے جائے تا کہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سابقہ اور نئے کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔

پاکستان میں پٹرول کے تازہ ترین ریٹ

Exit mobile version