کرپشن، غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 9 پٹواری معطل

budget

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کرپشن فری ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں مراکز مال پر شفافیت کو قائم رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر کے دیہی مراکز مال کا آڈٹ کروایا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جون 2025) آڈٹ رپورٹ کے مطابق منڈی بہاءالدین کے 3 پٹواری حلقہ کدھر، آہلہ، ڈھوک نواں لوک، پھالیہ کے 5 پٹواری حلقہ باہری، رنڈیالی،کوٹلی قاضی، لسوڑی کلاں اور سیدا جبکہ ملکوال حلقہ کٹھیالہ شیخاں کا ایک پٹواری ریونیو ریکوری میں نا کامی، بدعنوانی, لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث قرار پائے گئے۔
Mandi Bahauddin Patwari contact number

جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 9 پٹواریوں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سرکاری واجبات کی وصولی میں غفلت و خرد برد کی اجازت نہ دی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے معطل پٹواریوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Exit mobile version