انتظامیہ کی کاروائیوں اورسبزیوں و پھلوں کی مناسب قیمت پر فراہمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ سبزی و پھل عوام الناس کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں، سبزی و پھل منڈیوں کی باقاعدی سے مانیٹرنگ کیلئے موثر میکانزم تیار کر لیا گیا ہے ، منڈی اور پرچون کی سطح پر سبزیوں و پھلوں کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومتی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں اورسبزیوں و پھلوں کی مناسب قیمت پر فراہمی سے عوام الناس کو ریلیف مل رہا ہے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج علی الصبح سبزی و پھل منڈی کے دورے اور شہر میں صفائی و سترائی کے نظام کی چیکنگ کے بعد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ، سی او میونسپل کمیٹی سمیر انتظارچیمہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی و پھل منڈی میں بولی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سبزیوں و پھلوں کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ سستی اور معیاری اشیاء کی مارکیٹ تک دستیابی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں مڈل مین کے کردار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اشیاءکی خریداری کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت ادا کریں ۔

آج کی ریٹ لسٹ دیکھیں

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے سستا سہولت بازار اور منشی محلہ کی مین گلی کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈمپنگ پوائنٹس کے علاوہ پھالیہ روڈ، جیل روڈ ڈاکخانہ روڈ، پرانا کچہری روڈ، ریلوے روڈ، صوفی سٹی روڈ اور منشی محلہ کی مین گلی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منشی محلہ کی مین گلی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی اور عملہ کی سرزنش کی اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو صفائی عملہ کی حاضری چیک کرنے کا حکم بھی دیا۔

Exit mobile version