منڈی بہاؤالدین میں 05 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور لواحقین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
گوجرہ: چک نمبر 44 میں آج پھر 3 افراد کے قتل کی اطلاعات
یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ گوجرہ کے گاؤں چک نمبر 44 میں نامعلوم افراد نے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ عارف انور ولد محمد انور قوم اعوان، 50 سالہ طارق انور ولد محمد انور قوم اعوان اور 30 سالہ احمد تیمور ولد طارق انور قوم اعوان شامل ہیں۔ زرائع
