جعلی رہائشی کارڈ پر یونان جانے والے 2 مسافر گرفتار

saudi airport

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی رہائشی کارڈ والے مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ارسلان عظمت اور ایاز حسین شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے پیش کیے گئے یونان کے رہائشی کارڈز جعلی نکلے۔ ملزمان سے جعلی یونانی وی وی او سی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان کے جعلی امیگریشن سٹیمپس تھے۔

ائیرپورٹ پر منڈی بہاءالدین کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے سیپسولز برآمد

ملزمان نے ایجنٹ سے 8 لاکھ روپے فی کس دے کر جعلی رہائشی کارڈ حاصل کیے تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے

Exit mobile version