ضلعی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر کو ضلع منڈی بہائوالدین سے تبدیل کر دیا گیا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021) ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاءالدین میں 4ماہ اور 15 دن کا عرصہ گزارا.ساجد حسین کھوکھر 15 جون 2021کو ضلع منڈی بہاءالدین میں بطور ڈسٹرکٹپولیس آفیسر تعینات ہوئے تھے.
یہ بھی پڑھیں: ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات
آج مورخہ 30 نومبر کو ساجد حسین کھوکھر سے بطور ڈسٹرکٹپولیس آفیسر منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر کے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. جبکہ انکی جگہ ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے.