ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ سبزی و پھل عوام الناس کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں، سبزی و پھل منڈیوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کیلئے موثر میکانزم تیار کیا گیا ہے ، منڈی اور پرچون کی سطح پر سبزیوں و پھلوں کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومتی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں اورسبزیوں و پھلوں کی مناسب قیمت پر فراہمی سے عوام الناس کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے ۔
منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27 دسمبر 2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج علی الصبح سبزی و پھل منڈی کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سبزی و پھل منڈی میں بولی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سبزیوں و پھلوں کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی بھی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اورموجودہ حالات میں ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں
انہوں نے کہا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ سستی اور معیاری اشیاء کی مارکیٹ تک دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش سمیت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے مارکیٹوں اور منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔