پھالیہ پولیس کی کاروائی، ڈیڑھ کلو چرس، 1000لٹر شراب اور اسلحہ برآمد

منڈی بہاؤالدین: پھالیہ پولیس کی زبردست کاروائی. 1500 گرام چرس 02 چالو بھٹیاں 1000لٹرتیار شراب 02 رائفلیں 01پسٹل برآمد:ڈی پی او ساجد کھوکھر کی بریفنگ

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2021) ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پرضلعی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 1500 گرام چرس 02 چالو بھٹیاں 1000 لٹرتیار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد04 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں خالد،عدیل،مظہر اور ملزمہ ش شامل ہیں.

منڈی بہاوالدین پولیس کی کاروائی: 1 من منشیات برآمد، ملزم گرفتار، ویڈیو دیکھیں

کارائی تھانہ سول لائن اور پھالیہ کے علاقہ میں کی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد کھوکھر نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے . جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے .

Exit mobile version