منڈی بہاؤالدین/ قمار بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن: تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی 8جواری گرفتار ہزاروں روپے نقدی برآمد،جبکہ ناجائز اسلھہ 03 پسٹل برآمد . مقدمہ درج
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، انکے قبضہ سے جوا میں لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد، نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے کیلِئے پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاون جاری۔پولیس نے سینماگراونڈ کے قریب جواکھیلنے والے 8افراد کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانہ گوندل پولیس کی کاروائی، ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد
جبکہ دوسرے جانب ضلعی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل برآمد،کاروائی تھانہ صدر کے علاقہ میں کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ، اہم انکشافات متوقع ، ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر