پھالیہ (بیوروچیف ) پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین کے وفد کی پھالیہ آمد۔ انسان دشمن ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ممتاز بیگ کے خلاف پورے ضلع میں تحریک چلانے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین سٹی کے چیئرمین سہیل عباس ۔جنرل سیکرٹری خواجہ عثمان ۔فنانس سیکرٹری فہد عثمان اور نائب صدر محمد شوکت نے پھالیہ کا دورہ کیا اس موقع پر سبحان اللہ میرج ہال میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پولٹری ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کے صدر محمد ارشد ۔پھالیہ چکن فروش ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کے سرپرست اعلیٰ سید حفیظ سبزواری ۔صدر میاں محمد عمران ۔سینئر نائب صدر شیخ ظہیر عباس ۔جنرل سیکرٹری حاجی اختر اور فنانس سیکرٹری محمد نعیم انجم نےشرکت کی.
پولٹری ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کے صدر محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ممتاز بیگ نے پولٹری ایسوسی ایشن کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں اپنی مرضی سے ریٹ لسٹ جاری کرتا ہے جس کی وجہ سے پولٹری کی صنعت سے وابستہ لوگ منافع کمانے کی بجائے خسارے میں رہتے ہیں ڈاکٹر ممتاز بیگ کے ظالمانہ فعل کی وجہ سے پولٹری سپلائی کرنے والے اور چھوٹے دکاندار شدید پریشان ہیں اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاوالدین پولٹری کی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ممتاز بیگ کو فوری طور پر ضلع منڈی بہاؤالدین سے تبدیل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس انسان دشمن آفیسر کے خلاف پورے ضلع میں سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین پر عائد ہوگی ۔تمام شرکاء اجلاس نے اس پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر پولٹری ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کے صدر محمد ارشد کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا