پریس کلب ملکوال کے صحافی عابد حسین عابدی شہید کی سالانہ برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

ملکوال (تحصیل رپورٹر) اتحادتحصیل پریس کلب ملکوال کےسابقہ جنرل سیکرٹری مرحوم عابد حسین عابدی شہید صحافت کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی کی گئی اور محفل نعت کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر صدر چوھدری منیر احمد نے صدارت کی اور چوھدری نفیس انجم سلیمی جنرل سیکرٹری پریس کلب نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے.

ختم بروزجمعتہ المبارک دن گیارہ بجے اتحاد تحصیل پریس کلب ملکوال میں منعقدھوا جسمیں باقاعدہ قرآن خوانی کرائی گئی اور نعت خوانی کی گئی پریس کلب کے تمام اراکین وعہدہ داران اور سماجی حلقوں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر بانیء وچیرمین اتحاد تحصیل پریس کلب ملکوال نے خطاب کرتے ھوئے کہا مرحوم عابد حسین عابدی شہید کورات کے اندھیرے میں بہیمانہ طریقے سے قتل کیاگیا عابد حسین عابد کا جرم صرف سچ بولنا اور سچ لکھنا تھآ جس کی سزا ظالمانہ طریقے سے یزیدی انداز میں دی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال کے صحافی کو رات 1 بجے قتل کردیا گیا

عابد حسین عابدی شہید صحافت ہیں انکی برسی کا اہتمام اتحادتحصیل پریس کے تمام عہدہ داران و اراکین پریس نے کیا ھے ہم اپنے ممبر کو اور اپنے سابقہ جنرل سیکرٹری کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے کسی بھی صحافی کا گلہ گھوٹنے سے سچ کبھی چھپ نہیں جائے گا بعد ازاں پریس کلب کے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی صاحب نے دعامیں خصوصی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا صحافت ملک کا چوتھا ستوں ھے صحافی معاشرے کی آنکھ کی طرح ھوتا ھے عابد حسین کا خلا ملکوال کی صحافت میں کبھی بھی پورا نہیں ھوسکےگا

اتحاد تحصیل پریس کلب نے اپنے صحافی دوست کی برسی کا اہتمام کرکے اتحاد کی ایک مثال قائم کی ھے جو سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا اس موقع نائب صدر محمد ارشد میانہ گوندل عنائیت اللہ انجم تجمل محمود جنجوعہ سید شکیل شاہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

Exit mobile version