منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جولائی 2021) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ سے قتل کے مختلف سات مقدمات کے فیصلے سنادیئے گئے ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ محمد نوید اقبال کی عدالت سے قتل اور منشیات کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ اسسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی فائنل بحث کے بعد مقدمات کے فیصلے ایک ہی دن میں سنائے گئے۔
تھانہ قادر آباد کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا یا گیا، ملزم مظہر نے سات ماہ قبل اپنی بیوی کو تیزاب پھینک کر قتل کردیا تھا۔ تھانہ گوجرہ کے مقدمہ قتل کے ملزم فیاض کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا ، ملزم نے تین سال قبل بری حرکتوں سے منع کرنے پر عامر سہیل نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو بری کردیا گیا ۔
تھانہ صدر کے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارسلان کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ مجرم نے دو سال قبل چک بساوہ کے قریب ایک خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔جبکہ تھانہ صدر کے ایک اور مقدمہ قتل میں ملوث ملزم زین العابدین کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ، مجرم نے دو سال قبل تھانہ صدر کے علاقہ گوڑھا ہاشم شاہ میں تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اسلم نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔اور تھانہ صدر کے منشیات کیا میں محمد افضل کو چار سال چھ ماہ قید کا حکم سنا دیا ملزم سے 1638 گرام چرس برآمد ہوئی تھی.