منڈی بہاءالدین کا ایک اور نوجوان دھرتی ماں کیلئے جام شہادت نوش فرما گیا، ویڈیو دیکھیں

arslan manzoor shaheed

منڈی بہاوالدین کے فرزند فوجی ارسلان منظور ولد منظور احمد (گھوگانوالی، تحصیل پھالیہ) اپنے پاک وطن کا دفاع کرتے ہوئےجام شہادت نوش فرما گئے ہیں اللہ پاک انکے درجات بلند فرماۓ اور انکے خاندان کو صبرو جمیل عطا فرماۓ

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 جنوری 2022) گزشتہ شب دشت کیچ بلوچستان میں ایران کے راستے BRAS (براس میں TTP/BLA/BLF/ISKP/ داع_ش شامل ہیں) کے 50 سے زائد دہشتگردوں نے پاکستانی چوکی پر حملہ کردیا ہمارے جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کئی دہشتگرد جہنم روانہ کردیے. دہشتگردوں کے حملے میں ہمارے 9 جوان شہید 4 لاپتہ ہوگئے جن میں سے ایک شہید ارسلان منظور کا تعلق منڈی بہاوالدین کے گاؤں گھوگانوالی سے ہے

یہ بھی پڑھیں: ضلع منڈی بہاوالدین کے شہداء کے نام

چوکی پر حملے کے فوراً پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس پاک فوج کی ایوی ایشن کور کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا. آپریشن میں ایس ایس جی کے دستے اور حساس ادارے بھی شامل ہیں

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر جواد، کیپٹن عبید، سپاہی نوید، سپاہی عدنان، سپاہی ارسلان، سپاہی یاسر، سپاہی وقاص، سپاہی فرحان شامل ہیں۔ اللہ پاک دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

Exit mobile version