ضلع منڈی بہاءالدین میں‌4 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، محمد شاہد

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 4 رمضان بازار لگائے جائیں گے ، رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2022) انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیلوں میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں سے متعلق اپنے اپنے پلان پیش کریں۔

رمضان کیلنڈر برائے ضلع منڈی بہاءالدین 2022

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں رمضان بازاروں کی تیاریوں اوران کو فنگشنل بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء اجلاس پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوگی اور ہر محکمہ کو دی جانی والی ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی کیلئے پوری طرح متحرک اور جاندار کردار ادا کرنا پڑے گا۔

سبزی، پھل، گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی منڈی بہاﺅالدین میں دو تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں ایک ایک رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ جہاں پر معیاری، سستی اشیاء خوردونوش کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈائزڈ آٹا ، چینی سمیت ہول سیل نرخوں پر فئیر پرائس شاپس پر سبزیاں، پھل ،چنے کی دال ، کھجوریں اور دیگر اشیاء بآسانی دستیاب ہونگی۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ہول سیل کریانہ مرچنٹس کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور رمضان بازاروں کے قیام کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں کے قیام کے حوالے سے اپنے اپنے پلان پیش کرنے کے علاوہ مارکیٹوں ، منڈیوں میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے جشن بہاراں فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح منڈی بہاﺅالدین میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جشن بہاران فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو مفت اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے،

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فیسٹیول کے تفریحی پروگرامز میں اس طرح مرتب کئے جائیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کر کے ان تفریحی پروگرامز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایدیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، ملکوال عثمان غنی، سی اوز، ڈی او انڈسٹریز رانا سعید، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، انچارج ریسکیو 1122سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version