تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل گینگ نے ڈیرے ڈال لئ

bike prices in pakistan

منڈی بہاوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل گینگ نے ڈیرے ڈال لئے. چور وائر لاک ہونے کے باوجود منٹوں میں موٹر سائیکل غائب ہوگیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پایا جاسکا اور اس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے گے تو شہری تھانہ سٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ پر مجبور ہوں گے.

ہنڈا 70، 3189 نمبر ،14 ماڈل موٹر سائیکل پارک کے باہر کھڑا تھا چند منٹ بعد بعد ہی چور موٹرسائیکل لے کر رفو چکر ہوگے . آج تک ایسا نہیں دیکھا گیا کے پولیس نے کسی سائل کا بھی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے دیا ہو اس سے پہلے بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں پر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی. پولیس تھانہ سٹی کی جانب سے موٹر سائیکل گینگ کیخلاف آپریشن نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین، پولیس نے دو موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا

ڈی پی او منڈی بہاوالدین فوری نوٹس لے کر تھانہ جات مین سختی سے ہدایت کی جائیں اور موقع پر 15 پر کال ہونے پر ناکہ بندی کرکے موٹر سائیکل گینگ کو پکڑا جاسکتا ہے جبکہ اگر پولیس 15 پر کال کرے تو پولیس ہی گھنٹہ بعد پہنچتی ہے

Exit mobile version