اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین نے مہنگی اشیائے خوردونوش بیچنے والے دکانداروں کو 20ہزار کا جرمانہ کردیا

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی چیک کرنے کے حوالے سے با زاروں اور ماکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مختلف اشیائے خوردونوش کے کوالٹی ، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ اس دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے میں ملوث دکانداروں کو موقع پر 20ہزار روپے جرمانے بھی کئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 اکتوبر 2021 ) انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قیمت ایپ پریا ٹول فری نمبر 0800-02345 پر اپنی شکایات درج کروائیں ۔ انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی۔ انہوں نے مجسٹریٹ صاحبان کو اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور معیار کے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ نے کہاکہ کسی بھی دکاندار کو اشیاءکی فروخت کے حوالے سے اپنی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

انہوں نے کہاکہ حکومت ضروری اشیائے خوردونوش،پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خور معاشے کا ناسور ہیں اوروہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، انکے خلاف حکومتی ہدایت کے مطابق کریک ڈاﺅن جاری رہے گا جس میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینینس 2020 کے تحت 3سال قید اور ضبط شدہ مال کا 50 فیصد بطور جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں پر 4*6 فٹ کا سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر لازمی آویزاں کریں ، عدم تعمیل کی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version