منڈی بہاءالدین کٹھیالہ شیخاں: اندھا قتل ٹریس، 3ہفتے قبل حافظ قرآن کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر 2021) صدر سرکل پولیس نے اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل کرلیا،مرکزی ملزمان گرفتار. ملزمان کو واردات میں استعمال موٹرسائیکل اور آلہ قتل سمیت گرفتار کیا . گرفتار ملزمان میں عمر فاروق لوہار اور عثمان احمد لوہار شامل،تعلق میانوال رانجھا سے ہے،ڈی ایس پی شبیر اعوان
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ پلٹ نوجوان قتل، لاش دھان کی فصل سے برآمد
منڈی بہائوالدین: ملزمان نے 3 ہفتے قبل مقتول عاطف شہزاد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،ڈی ایس پی صدر سرکل . قاتلوں نے مقتول کو قتل کرکے نعش دھان کی فصل میں پھینک فرار ہوگئے تھے، قتل کی واردات رقم کے لین دین کا تنازعہ کے باعث پیش آئیں،ڈی ایس پی شبیر اعوان
منڈی بہاوالدین: پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے 2 ملزمان کو میانوال رانجھا سے گرفتار کیا. قتل کی واردات کا مقدمہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں آصف ضیا کی مدعیت میں درج. گرفتار ملزمان نے مقتول عاطف کو قتل کرنے اعتراف جرم کرلیا. ڈی ایس پی صدر سرکل شبیر اعوان کی میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس،پولیس