غفلت لاپرواہی،ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر سزائیں. 02 اہلکار نوکری سے فارغ 06 کی ایک ایک سال سروس ضبط 16سنشور 45 کو جرمانے 02 کی ترقی روک دی گئی اور 19 کو وارننگ کے احکامات جاری
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 15 اکتوبر 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپرواہی ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر 02 اہلکار کو نوکری سے فارغ 06 اہلکاران کی ایک ایک سال سروس ضبط 16اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں45 اہلکاران کو جرمانے 02 کی ترقی روک دی گئی اور اردل روم میں 19 پولیس اہلکاروں کو وارننگ کے احکامات جاری کئے گئے.
ڈی پی او منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناقص کارکردگی پر سخت سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا.