حافظ اکرام اللہ تارڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن منڈی بہاءالدین تعینات

حافظ اکرام اللہ تارڑ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاوالدین کے ہیڈ آفس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹیگیشن چارج سنبھال لیا ۔۔ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران ، مختلف محکموں/ دفاتر کے اسٹاف ، اساتذہ اور معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے انکا پرجوش خیر مقدم کیا ۔۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2022) چیف ایگزیکٹو آفیسر ، جناب یاسین ورک نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے ماتحت عملے میں حافظ صاحب جیسے ایماندار اور دلیر آفیسر کا اضافہ یقیناً ، ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیا جانے والا ایک خوش آئند اقدام ہے اور ہم اس فیصلے پر صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح حافظ صاحب دوبارہ ضلعی تعلیمی کارکردگی کی بہتری کے لیے انکے دست راست ثابت ہوں گے ۔ اس مختصر نشست کا اختتام دعائے خیر پر ہوا ۔ حافظ اکرام صاحب نے اتنی بھرپور عزت افزائی پر جناب یاسین ورک صاحب، دیگر تمام افسران ، کولیگز ، اساتذہ اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکو تمام لوگوں کی مثبت توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکشن منڈی بہاءالدین حافظ اکرام اللہ بطور ہیڈ ماسٹر تعینات

یاد رہے کہ حافظ اکرام اللہ تارڑ اس سے پہلے بھی سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاءالدین میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رہ چکے ہیں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہاءالدین کے اضافی چارج پر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں. جس کے بعد 18 ستمبر 2021 کو انکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر بطور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سویہ تعینات کر دیا گیا تھا.

Exit mobile version