جھولانہ: تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 مارچ 2022) جھولانہکے قریب ساجی شاہ کی کوٹھی کے سامنے موٹر سائیکل سوار ڈیمپر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نمبر AAM 7535 موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ابھی تک نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: میانوال رانجھا: نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جسے منڈی بہاوالدین پولیس نے کٹھیالہ شیخاں کے قریب سے گرفتار کر لیا۔