ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں خواتین کا وارڈ قائم کر دیا گیا

Prisoners should be transferred back to Mandi Bahauddin Jail

منڈی بہاؤالدین جیل میں خواتین کے لیے علیحدہ وارڈ کی عدم موجودگی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے باعث خواتین اسیران کو گجرات جیل منتقل کیا جاتا تھا اور انہیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، میاں فاروق نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں ایک جدید اور خوبصورت خواتین وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ نیا خواتین وارڈ نہایت خوبصورتی اور بہترین سہولیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے اور اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں شاہد رضا رانجھا صاحب، ٹیپو رانجھا صاحب، تصور رانجھاصاحب،، اختر بٹ صاحب اور اظھر قریشی صاحب کی خصوصی معاونت شامل ہے۔

اس منصوبے میں جیل اسٹاف کے ساتھ ساتھ اسیران نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ قیدی مستریوں نے تعمیراتی کام، ٹائلز کی تنصیب اور دیگر فنی امور نہایت مہارت اور محنت سے سرانجام دیے، جو قابلِ تحسین ہے۔

اب اس نئے خواتین وارڈ کی تکمیل کے بعد منڈی بہاؤالدین کی خواتین اسیران کو دیگر اضلاع میں منتقل ہونے کی بجائے اپنے ضلع میں ہی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جس سے ان کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

الحمدللہ، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا یہ خواتین وارڈ پنجاب کے چند نمایاں اور خوبصورت خواتین وارڈز میں شمار ہونے جا رہا ہے۔ اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے والے تمام مخیر حضرات، جیل اسٹاف اور اسیران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version