پھالیہ: آٹا سپلائی نہ کرنے پر فلور ملز کا گندم کوٹہ بند

sasta ata

پھالیہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منڈی بہاؤالدین ارشد تارڑ نے چارج سنبھالتے ہی دکانداروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے نبیل اعجاز کریانہ سٹور،عبداللہ کریانہ سٹور جمعہ بازار کو آٹا فروخت نہ کرنے جرمانہ اور دکانوں کو سیل کر دیا ،

حسنات فلور ملز چک مانو کو سرکاری گندم لینے کے باوجود بازار میں آٹا فروخت نہ کرنے پر سرکاری کوٹہ بند کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین میں 171شاپس پر آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا یا ۔

Exit mobile version