ملتان سے چوری ہونے والی گاڑی منڈی بہاؤالدین میں فروخت کے بعد برآمد

cars

کہروپکا: پولیس تھانہ سٹی نے مسروقہ گاڑی برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم عاصم حمید دنیا پور کا رہائشی ہے۔ جس نے دو سال قبل سٹینڈ کے باہر سے 24 لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کی اور گاڑی آگے ضلع منڈی بہاؤالدین میں فروخت کر دی۔

گاڑی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تاہم گاڑی برآمد کر کے مدعی عمران ملک کے حوالے کر دی گئی۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمت عملی کا استعمال کر رہی ہے۔

Exit mobile version