نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو گولیاں مار دی، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

mandi bahauddin firing

منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

قتل کا افسوسناک واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے منظور آباد روڈ پر پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے دو بھائیوں کو گولی مار دی۔ جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بھائی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

سڑک کنارے بیٹھے 3 افراد سب انسپکٹر کی گاڑی کی زد میں آگئے، ایک شخص جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Exit mobile version