چکوال(نمائندہ جنگ) سالٹ رینج میں موٹر وے پر ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرک کلیام شرف سے منڈی بہائوالدین آرہا تھا.
ریسکیو1122کے شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ جانوروں کی خریدو فروخت کے بعد ایک فیملی کے 13 افراد ٹرک میں کلیام شریف سےگوجرہ منڈی بہاؤالدین کی جانب جا رہی تھی کہ سالٹ رینج اترائی پر ٹرک روڈ الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی جبکہ 2 بچے معمولی زخمی ہوئے ۔
ریسکیورز اور موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد میں راولپنڈی کے رہائشی عمران ،مان علی اور عبدالقادرشامل ہیں۔ زخمیوں میں مندرہ کے رہائشی 35 سالہ رخسانہ، 10 سالہ احمد، 34 سالہ پپو شامل ہیں۔
