آہلہ میں ٹرانسفارمر خراب، صارفین کا احتجاج، ٹریفک بند

lover youth force phalia

تفصیلات کے مطابق ملکوال کے نواحی گاؤں موضع آہلہ کے سینکڑوں افراد نے گائوں کا ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے پر گیپکو کے خلاف احتجاجاً ملکوال سے منڈی بہاؤالدین جانے والی مین روڈ بلاک کر دی۔

جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ مظاہرین گیپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن گیپکو حکام کوئی کارروائی نہیں کررہے۔

Exit mobile version