پنجاب: 6 سیشن ججوں اور 33 سول ججوں کے تبادلے اور تقرری

court

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 39 ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ٹرانسفر ہونے والوں میں 6 سیشن جج اور 33 سول ججز شامل ہیں۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز کو 15 ستمبر تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب کے 6 سیشن ججز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیشن جج خالد ارشد کو لیبر کورٹ ساہیوال، سیشن جج چوہدری الیاس کو لیبر کورٹ فیصل آباد، سیشن جج طارق جاوید کو لیبر کورٹ سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیشن جج لیاقت علی رانجھا کو ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی، سیشن جج محمد ندیم کو اینٹی کرپشن کورٹ ملتان اور سیشن جج محمد جمیل کو اینٹی کرپشن کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے 33 سول ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے جس میں سول جج عبدالمجید کو راولپنڈی سے لاہور، رحمان کو اوکاڑہ، جمیل کو ننکانہ صاحب اور وسیم شہزاد کو رحیم یار خان تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سول جج شعیب سکندر کو بہاولپور، زاہدہ پروین کو جھنگ، سول جج سلیم کو نارووال، خدیجہ سجاد کو قصور، ناصر عبید کو منڈی بہاؤالدین، احمد خالد کو ساہیوال، ثقیل حسن کو سرگودھا، سول جج سلمان احمد کو بھکر اور ملتان میں تبدیل کر دیا گیا۔

 

Exit mobile version