شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں اور عوام کے تحفظ اور حقوق کے لیے جدوجہد

anjuman tajran mandi bahauddin

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2023) ہم آواز گروپ منڈی بہاوالدین کی کاوشوں سے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجروں اور عوام کے تحفظ اور حقوق کی جدوجہد کے لیے تاجروں کے تمام گروپوں کو متحد کرکے متحدہ انجمن تاجران کے نام سے تاجروں اور شہریوں کے مفادات، حقوق کے لیے متحدہ انجمن تاجران کے رہنماؤں

دیوان اسد ادریس قریشی افضال بھٹی مرزا عبدالمجید دیوان معیز اللہ میاں عبدالرزاق رانا سرفراز میاں امجد فاروق نے ہم آواز گروپ کے رہنماؤں چوہدری محمد رفیق ساہی محمد علی خان محمد حنیف شاہد گجر،چوہدری محمد ارشد للہ سابق چیئرمین واسو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک رات میں 7 ڈکیتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور دیوان اسلحہ ڈیلر سے جدید آتشیں اسلحہ مالیت لاکھوں روپے لوٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

پولیس انتظامیہ شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور متعدد بار ڈی پی او رضآ صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی صدر سرکل عامر شیرازی کے علاؤہ ایس ایچ او سے شہریوں اور تاجروں میں گہری تشویش سے انتباہ کر چکے ہیں لیکن افسوس پولیس کے نامناسب رویہ سے آئے روز جرائم پیشہ عناصر دن دھاڑے وارداتیں کرکے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں

متحدہ انجمن تاجران کے رہنماؤں نے تھانہ سٹی کے تمام عملہ کو معطل کرکے تجربہ کار عملہ تعینات کرکے پولیس گشت کو فعال کرنے اور موٹر سائیکل ٹائیگر سکواڈ گشت کے ساتھ ایلیٹ فورس کو بھی گشت پر مامور کرنے کا مطالبہ کیا متحدہ انجمن تاجران نے متفقہ طور پر پولیس کو اتوار 18جون تک ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بصورتِ دیگر 19جون بروز سوموار تمام کاروباری مراکز سمیت مکمل پرامن شٹرڈاؤن ہڑتال اور صدر بازار چوک سے احتجاجی ریلی نکالی جانے اور کالج چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا

تمام رہنماؤں نے کہا اگر پھر بھی پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی تو ہم خاموش تماشائی نہیں بننے گئے بلکہ اتفاق رائے سے آئندہ کے لیے شدید اور پائیدار احتجاج کا اعلان کیا جائے گا جس کی تمام زمہ داری پولیس انتظامیہ پر ہو گئی

Exit mobile version