قتل کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو چھڑوانے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ٹائوٹ سلیمان عرف بابا گرفتار، مقدمہ درج
ٹائوٹ ملزم سلیمان عرف بابا نے مجرم اشتہاری بلال جو کہ قتل کے مقدمہ کا مجرم اشتہاری ہے اور بند حوالات تھانہ سٹی ہے کو چھڑوانے کی نیت سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عدیل ظفر کو رشوت دینے کی کوشش کی جسے ٹھکرا دیا گیا
ملزم سلیمان عرف بابا پیشہ ور ٹائوٹ ہے۔ ملزم نے پولیس آفیسر کو مجرم اشتہاری چھڑوانے کے لئے رشوت دینے کی کوشش کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے
