منڈی بہاوالدین شہر گندگی کی آماجگاہ بن گیا جو کہ ٹی ایم اے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے نالے کی صفائی کر کے سڑک پر گندگی کے ڈھیر لگا دیے
منڈی بہاوالدین: غوثیہ مسجد کے قریب رمضان فریج ریپئر سنٹر کے سامنے شہر بھر کے گندے نالے کا پانی جمع ہو نے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ھے یہ شاہرہ شہر کی مصروف ترین شاراہ ھے اس سڑک پر سے گزر کر گورنمنٹ کالج اور سکول میں طلباء اور طالبات جاتی ہیں
یہ بھی پڑھیں: لگاتار بارشیں، ژالہ باری، شہروں کی فہرست جاری
اسی راستے سے تاجر سبزی منڈی اور شہر بھر کے لوگ میاں وحید الدین پارک جاتے ہیں گندے پانی کے چھیڑے پڑنے سے نمازیوں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں ٹی ایم اے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اہلیان شہر نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے
