ٹیپو سلطان کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا

Prisoners should be transferred back to Mandi Bahauddin Jail

لاہور (جنرل رپورٹر) سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جیل اصلاحات ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعدد جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو تبدیل کر دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اٹک اشتیاق احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی ہدایات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ موجودہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل کو ناقص کارکردگی اور مختلف شکایات پر معطل کر دیا گیا ہے جن کی رپورٹ انسپکٹر جیل خانہ جات پنجاب کو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی، ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین، سہیل نبی گِل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، آفتاب احمد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، عمران نوید اشرف ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

غلام محی الدین سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، ثاقب الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، یاسر حسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ، مشتاق احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات، سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو کہ فوری نافذ العمل ہوگا۔

 

Exit mobile version