بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

rain water on road

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی سموگ رہے گی۔ جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version