منڈی بہائوالدین میں جاری پولیو مہم میں3 لاکھ15ہزار730 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے

ڈپٹی کمشنرتسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک کمیونٹی مرض ہے اس کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی اورپولیو آگاہی مہم کے حوالے سے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 3ستمبر 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ انسداد پولیومہم کی کارکردگی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ اوز ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر شکیل نذر، ڈی ڈی ایچ اوز ، فوکل پرسن برائے ای پی آئی /پولیو میڈیم رافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ارسلان رﺅف، نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ نے اجلاس کو گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں 22 اگست سے 26 اگست تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے3 لاکھ15ہزار730 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے جبکہ3 لاکھ 11 ہزار 764 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، اس طرح مجموعی کوریج 101.27 فیصد رہی۔

جس پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ بھی اسی جوش اور جذبے سے پولیو کے خلاف جنگ لڑنی ہے تا کہ ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھا جا سکے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کوڈی ایچ او نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ29 اگست سے03 ستمبر 2022 تک مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔

ڈ اکٹر افتخار نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور79 ہزار930 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 65 ٹیموں نے9 ہزار360 گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت2 لاکھ88 ہزار436 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت33 ہزار747 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر2 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں جبکہ 42نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انسدادڈینگی مہم پر سو فیصد عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے اور جسے ہم سب نے مل کر اجتماعی کوششوں سے کامیاب بنانا ہے۔ نا صرف محکمہ صحت بلکہ دیگر متعلقہ محکمے اور عوام الناس مشترکہ کاوشوں سے انسداد ڈینگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مزید بہتری لائیں کیونکہ منڈی بہاﺅالدین کو ڈینگی فری بناناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کامیابی کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے، گزشتہ مہموں کے دوران پیش آنے والے مسائل کا از سر نو جائزہ لے کو مسائل حل کر کے مہم کو اہداف کے مطابق کامیاب بنایا جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں ای پی آئی ویکسی نیشن کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک پہنیں گی اور سینی ٹائزر لگائیں گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version