گوڑھا محلہ: چور دکان کے تالے توڑ کر 15 ہزار روپے لے اڑے

robbery

منڈی بہاؤالدین سٹی تھانہ کے علاقہ گوڑھا محلہ نئی آبادی میں کریانہ سٹور پر چوری کی واردات

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جولائی 2022) سٹی تھانہ کے علاقہ گوڑھا محلہ نئی آبادی میں ملک وسیم اعوان نے کریانہ سٹور کی دوکان بنا رکھی ہے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے دوکان کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء موبائل فون اور نقد 15،000 روپے لے اڑے

منڈی بہاؤالدین شہر میں آۓ روز ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جوکہ سٹی تھانہ پولیس اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے اس کے علاوہ منشیات سر عام فروخت ہو رہی ہیں چھوٹے چھوٹے بچے خراب ہورہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں.

جہاں یہ واردات ہوئی اس گلی کے پلاٹوں میں منشیات فروخت ہوتی ہیں رات گے تک لڑکوں کا رش رہتا اس گلی والے سب نیک و۔معذیز لوگ ہیں جب منشیات فروشوں کو منع کرتے ہیے تو ان سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں پولیس اور انتظامیہ سے ان لوگوں کی ایپل ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جاۓ ۔

Exit mobile version