پاکستان میں رجب المرجب 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا

The moon of Safar-ul-Muzaffar was not seen across the country

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے رجب المرجب 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور پر رجب المرجب کا چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم رجب المرجب 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ کو ہوگی۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Exit mobile version