محکمہ موسمیات نے بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی

rain water on road

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکر، لیہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور مردان میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، کالام، سیدو شریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Exit mobile version