امریکا میں ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

truck

واشنگٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرک کا ائیرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کی سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ۔مزید تحقیقات جاری ہیں

Exit mobile version