موٹروے پر خوفناک حادثہ، چلتی مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی

motorway accident

ایم 9 موٹروے پر خوفناک حادثہ، چلتی مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، اے سی یونٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بس میں سوار متعدد افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایم 9 موٹروے پر نوری آباد کے علاقے کے قریب ایک مسافر بس کو پیش آئے حادثے میں کئی مسافر جاں بحق ہو گئے۔

نوری آباد (تازہ ترین۔ 12 اکتوبر2022ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم 9 موٹروے پر دوران سفر بس میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی 50 فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی، گاڑی کے اے سی یونٹ میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو گئی اور بس کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،چالان کا نیا نظام نافذ

ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بس کو لگنے والی آگ تاحال بھجائی نہیں جا سکی، بس میں سوار مسافروں کو جب آگ لگنے کا علم ہوا تو مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، کئی مسافروں چلتی بس کا دروازہ کھول کر کود گئے، جبکہ ڈرائیور نے بس کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت 35 سے زائد مسافر سوار تھے، آخری اطلاعات تک بس میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 10 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

Exit mobile version