پھالیہ: طالبہ پر مبینہ تشدد کی تصویر وائرل ہرنے پر خاتون ٹیچر معطل

rape

ڈپٹی کمشنرشاہدعمران مارتھ نے گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ عالیہ پھالیہ میں ٹیچرکی جانب سے طالبہ کومبینہ طورپربدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور تشدد سے ناک کی ہڈی ٹوٹنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ پھالیہ نے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

منڈی بہاوالدین (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ نے سوشل میڈیا پر وائرل دس سالہ طالبہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ عالیہ میں تعینات ٹیچر بلقیس بی بی کی جانب مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سی او ایجوکیشن کو معاملہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔ جس پر واقعہ ثابت ہونے پرڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹیچرکو فری طور پر معطل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سکول یا کالج میں طلبہ کو تشدد کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے اور جو بھی استاد اس فعل کا مرتکب پایا گیا اسے گھربھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ حکومت کے سلوگن مارنہیں پیار کی پالیسی پرسختی سے علمدرآمد کریں۔

Exit mobile version