پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک کے تحت منڈی بہائوالدین سے بندے لانے کا ٹارگٹ مقرر

imran khan

عمران خان کی پارٹی کو ’آزادی مارچ‘ کی قیادت میں ہزاروں افراد کو جمع کرنے کی ہدایت. پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک کے تحت منڈی بہائوالدین سے بندے لانے کا ٹارگٹ مقرر. ضلع منڈی بہاءالدین سے تقریبا 5000 بندے لانے کا ٹارگٹ

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 6 اکتوبر 2022) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کے لیے تیار. خان نے ہر ضلع کو اسلام آباد میں 6000 کارکنوں کو جمع کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو تین دن کے اندر ان کے پاس بھیجا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ خان کی ہدایات گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی ضلعی سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے دوران سامنے آئیں۔خان نے ضلعی سطح کے افسروں کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کی فہرست دو سے تین دن میں انہیں بھجوائی جائے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو پشاور اوربدھ کو لاہورمیں حلف اٹھایا۔حکومت مخالف تحریک کو جہاد سمجھنے کی قسم کھائی ۔عمران خان نے پنجاب کی قیادت کو بندے جمع کرنے کا ٹارگٹ دیدیا۔ ضلع گوجرانوالہ 6 ہزار ‘سیالکوٹ 6 ہزار ‘گجرات 6 ہزار ‘ منڈی بہاؤالدین 5 ہزار ‘حافظ آباد 4 ہزار اور نارووال بھی 4 ہزار بندے لائے ۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ مقامی قیادت بندے بھی لائے اور ان کا خرچہ بھی اٹھائے ۔لانگ مارچ کیلئے بھی فنڈ جمع کرائے ۔ادھرعمران خان کے کارکنوں کیساتھ حلف اٹھانے پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ۔کسی کو عمران خان کی جانب سے حلف برداری کا یہ انداز ہٹلر کے حلف اٹھانے کے انداز کے قریب لگا تو کسی نے عمران خان کے انداز کو نیازی سیلوٹ تو کسی نے نازی سیلوٹ کا نام دیا۔

خان نے مزید کہا کہ “میں فیصلہ کروں گا کہ لانگ مارچ کہاں سے شروع ہوگا اور اس کا وقت کیا ہوگا۔ میں نے مارچ کے بارے میں تفصیلات اپنے بہت قریب رکھی ہیں۔” اس میں منگل کو پشاور میں رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال دینے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version