ریجنل ایمرجنسی آفیسر (گوجرنوالہ ڈویژن)سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا، ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18جنوری 2023) ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ضلع منڈی بہاالدین کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6 ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹاف کا ٹرن آﺅٹ ، بلڈنگ اور گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان اور دیگر افسران بھی موجودتھے ۔
ریسکیو سیفٹی آفیسرز شوکت علی، کنٹرول روم انچاج امتیاز علی، ٹرانسپوٹ انچارج ، سٹیشن کواڈینینٹر سہیل خان، سینئر اکاﺅنٹنٹ محمد کاشف، میڈیا کو آڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ تمام شفٹ انچارجز اور لیڈ فائر ریسکورز نے اپنی اپنی کارگردگی کی رپوٹ پیش کی ۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارگردگی کی رپورٹس کا تفصیلی جائرہ لیا اور اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اسی جوش وجزبہ کے تحت اپنے فرائض جانفشانی سے سر انجام دیں ۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی ۔
