منڈی بہاوالدین کا روشن ستارہ. منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے سید حسن رضا نقوی آئیڈیل سٹوڈنٹ آف دی ائیر قرار
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2022) منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے سید حسن رضا نقوی (پی ایچ ڈی اسکالر، تہران یونیورسٹی، ایران) کو ایران کی وزارتِ تعلیم نے انکی اعلی تعلیمی کارکردگی پر ایران کی تمام یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی اسٹوڈنٹس میں سے Ideal Student of the year 2021-2022 کے ایوارڈ سے نوازا ہے.
ایرانی وزیر ِتعلیم ڈاکٹر زلفی گل اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے مبارکباد اور رہبر انقلاب اسلامی کے یونیورسٹیوں کے نمائندے آقای مصطفی رستمی کی طرف سے ایوارڈ اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی طرف سے لوحِ تقدیر اور کیش پرائز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.
