مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے: آر پی او

punjab police jobs 2022

منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ: ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی اور تحفظ مرکز بھی گئے.

ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیں لی جائیں،تھانے اور دفاتر میں آنے والے سائلین سے احسن طریقہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔رمضان المبارک کے دوران مساجد، عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے ،اہم مقامات اور رش والے مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے ۔

موثر گشت اور ناکہ بندی سے مشکوک اشخاص اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔آر پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کوبہتر بنانے کیلئے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات کے سرپرائز وزٹ کریں اور اشتہاریوں کی گرفتاری مہم کوروزانہ کی بنیادوں پرخود مانیٹر کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر بھی موجود تھے ۔

Exit mobile version