بدنام زمانہ اور علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے قتل کے ملزمان گرفتار

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پرضلعی پولیس کا شوٹرز، اجرتی قاتلوں اور قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ ، قتل کے مقدمات ٹریس، بدنام زمانہ اور علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی شامل

تھانہ صدر پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا انتظار عرف محسن موسو کو گرفتار کر لیا جو کہ قتل، اقدام قتل و دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا . تھانہ گوجرہ پولیس نے بدنام زمانہ قاتل علی دیندارعرف گاما کو گرفتار کر لیا. تھانہ صدر پولیس نے اخترعرف اختری بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا

ملکوال میں دوران واردات اوورسیز پاکستانی مسقط پلٹ میاں بیوی کو قتل کرنے والے خطرناک ملزمان عثمان، احسان اور ثاقب گرفتار. تھانہ ملکوال کا اندھا قتل بھی ٹریس ملزمان عامر مختار اور محمد اختر آلہ قتل سمیت گرفتار. تھانہ قادر آباد پولیس نے قتل کے مقدمات میں ملزمان فخر عرف فخری، غلام شبیر، عادل، احسان اورجہانگیر عرف جہانگیرا کو گرفتار کر لیا

مشہور زمانہ ایڈووکیٹ صدر بار محمود پرویز رانجھا کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان غلام مصطفی عرف گاما، ہاشم اور احسن کو بھی تھانہ قادر آباد پولیس نے گرفتار کر لیا گیا. تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ میں بیکن سکول کے طالبعلم فرہاد جس کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے مرکزی ملزم عامر وقاص شیخ کو گرفتارکر لیا. گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی

Exit mobile version