حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے ویزہ جعلسازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

pakistani passport

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے جعلی ویزوں پر پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ رہے تھے۔ ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے چسپاں کیے گئے تھے۔ ویزوں پر ہولوگرام، واٹر مارکس اور دیگر فیچرز آویزاں نہیں کیے گئے جب کہ ملزمان کے ویزوں پر موجود ڈاک ٹکٹوں میں بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزے پر ایران گئے تھے اور ایجنٹ سے عراق کا ویزہ 2 لاکھ روپے فی کس کے عوض حاصل کیا تھا۔

Exit mobile version