ناجائز تعلقات کے شبہ پر 22 سالہ نوجوان کا نازک حصہ کاٹنے والے تین ملزمان گرفتار

rape

منڈی بہاوالدین ( منظور احمد کوٹیا ) چار روز قبل تھانہ گوجرہ کے علاقہ بوسال مصور میں ملزم خاور نے ساتھیوں کی مدد سے خرم کو گھر سے باہر بلوا کر قریبی ڈیرہ پر چھری سے اسکا نازک حصہ کاٹ دیا تھا جسکا مقدمہ پولیس تھانہ گوجرہ نے چارافراد کے خلاف درج کیا تھا،

تاہم گزشتہ روز پولیس نے تین ملزمان علی حسن ،بابر اور خاور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ایس ایچ او تھانہ گوجرہ غلام عباس ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور قانون توڑنے والوں کو بلکل بھی نہیں بخشا جائے گا

Exit mobile version