منڈی بہاءالدین:خطرناک ڈکیت شاہزیب پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار. خطرناک ڈکیت شاہزیب چند دن قبل ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔
منڈی بہاؤالدین: تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت شاہزیب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار
منڈی بہاءالدین؛ ملزمان نے ڈنگہ چک راجھی والا پل کے قریب ڈکیتی کی واردات کی، پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
منڈی بہاءالدین: ڈکیت سے دوران واردات چھینا گیا پرس، نقدی اور آئی ڈی کارڈ بھی برآمد .زخمی ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کلووال کا رہائشی اور متعدد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
یاد رہے کہ شاہزیب چند دن قبل ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
