منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29ستمبر 2022)ضلع منڈی بہاوالدین میں عوام الناس کے وسیع ترمفاد کیلئے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین کی خصوصی کاوش۔
آرایچ سی مرالہ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محتسب پنجاب کی جانب سے سوموٹو ایکشن لیا گیا، جس کے نتیجہ میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب لاہور نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبہ پنجاب میں جہاں کہیں بھی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ضلعی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائے۔
یہ خبر سنتے ہی ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس تناظر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین نے ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹر ز کی بھرتی کا عمل شروع بھی کر دیا ہے۔
