آہلہ: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، دو خواتین اور ایک لڑکی ڈوب کر ہلاک

chak basawa

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2024) کار نہر میں گرنے کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے گاؤں آہلہ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔ نہر سے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

کار میں سوار 2 خواتین اور ایک بچی نہر میں ڈوب گئے ہیں، ان کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔ ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین موقع پر پہنچ گئے۔

ملکوال: تیز رفتار بس الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، 12 زخمی

ملکوال سے منڈی بہاءالدین جاتے ہوئے آہلہ پل والا موڑ بہت ہی خطرناک ہے۔ جو اس راستے سے واقف نہ ہو اس کو ضرور ایک بار جھٹکا لگتا ہے اور اس جگہ کوئی بھی سائن بورڈ نہیں لگا ہوا۔

یہاں پہلے بھی ایک بار ملکوال کے تاجر کے بیٹے ایسے ہی انکی گاڑی سیدھی نہر میں گر گئی تھی۔ اس خطرناک موٹر پر سائن بورڈ لازمی ہونا چاہیے تاکہ ممکنہ حادثات میں کمی ہو سکے۔

Exit mobile version