پاہڑیانوالی:تیز رفتار کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، پول اور ٹرانسفارمر گر گئے

A motorcyclist collided with a speeding car on Uturn, 2 injured

عید الضحٰی کے موقع پر تھانہ پاہڑیانوالی کے نواحی گاؤں پاہڑیانوالی میں ڈنگہ روڈ نزد یونین کونسل پاہڑیانوالی کے قریب کار کو خطرناک حادثہ جس کے نتیجے میں تیز رفتار کار بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔

لوہے کا پول ٹیڑھا ہوگیا اور ٹرانسفارمر زمین پہ گر گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بجلی بند تھی۔ کار میں سوار 2 بچے، 1 خاتون، اور 1 ڈرائیور تھا۔ کار حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خاتون کو سر پہ چوٹ آئی باقی سوار محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار فیملی اصغر وڑائچ موضع پاہڑیانوالی کی تھی۔ گیپکو واپڈا سب ڈویژن پاہڑیانوالی ٹیم کو وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور موقع پہ پہنچ گئی۔ کار کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔

Exit mobile version